ملک بھر کے91 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

Feb 17, 2025 | 22:01:PM
ملک بھر کے91 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)پاکستان بھر میں 46 روز کے دوران 91 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، انسدادِ پولیو پروگرام نے یکم جنوری سے 15 فروری تک 46 دن کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

3 جنوری کو مُلک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، 10 جنوری کو مُلک کے 17 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، 17 جنوری کو 4، 24 جنوری کو 3 اضلاع کے سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

31 جنوری کو 26، 7 فروری کو 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، 14 فروری کو 8 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، پولیو وائرس متاثرہ صوبوں میں بلوچستان پہلے، سندھ دوسرے، خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر رہا۔

انسداد پولیو کے مطابق 2024 میں 74 پولیو کیسز،493 سیوریج سیمپلز پازیٹو نکلے تھے، پولیو پھیلاؤ صورتحال کے تناظر میں 3 سے 9 فروری تک قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا گیا، قومی پولیو مہم کے دوران ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائے گئے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر کے91 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق