وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

Feb 17, 2025 | 22:15:PM
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
کیپشن: کابینہ اجلاس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پرٹیرف ریٹ کوٹا کی تقسیم اورایکس سروس مین کے لیے وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس ڈیوز کی ادائیگی کی سمری پرغور کرے گی۔

اجلاس کے دوران دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اوراحتساب عدالت نمبر3 کی تشکیل نوکی سمری پربھی غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی اورقومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرزکی تشکیل کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں طب کی تعلیم کے لئے سیٹس کے کوٹہ میں ردوبدل پرغور ہوگا جبکہ قومی فنڈ برائے ثقافت و ورثہ کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائیگی۔

کابینہ پاکستان کسٹمزاورآذربائیجان کی اسٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے7 دسمبر 2024 کے اجلاس کے فیصلوں اور کمیٹی برائے قانونی معاملات کے 22 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

مزید پڑھیں:عمران خان سے پوچھوں گا میراقصورکیاہے،شیر افضل مروت