چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ، پاکستان کی بنگال ٹائیگرز کیخلاف فتح

Feb 17, 2025 | 22:30:PM
چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ، پاکستان کی بنگال ٹائیگرز کیخلاف فتح
کیپشن: ویب فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستانی شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے، پاکستانی شاہینوں نے 203 کا ٹارگٹ تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد حارث 70 اور مبصر خان 56 رنز بنا کر نمایاں رہے،پاکستانی بیٹرز اذان اویس نے 23 اور صاحبزادہ فرحان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستانی شاہینز نے مطلوبہ و ہدف 35 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

مزید پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ، پاکستان کی بنگال ٹائیگرز کیخلاف فتح