عمران خان کا خط آیا تو کیا کرینگے؟گورنر سندھ نے جواب دیدیا

Feb 17, 2025 | 23:03:PM

(اسد ملک ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خط لکھے جانے کے سوال کا جواب دیدیا۔

کامران ٹیسوری نے رپورٹر کے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاوس کے باہر اُمید کی گھنٹی "بیل آف ہاپ" لگی ہے اگر وہاں خط آیا تو ضرور جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت بانی تحریک انصاف کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھا گیا خط موضوع بحث بنا ہوا ہے، آرمی چیف کے مطابق انہیں ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے جبکہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپہ سالار کو کھلا خط تحریر کیا ہے جس میں انھوں نے اپنے خدشات اور کچھ تجاویز کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر اب تک آرمی چیف کے نام لکھے گئے تین ’کُھلے خط‘ شائع کیے جا چکے ہیں جن میں اسٹیبلشمنٹ سے اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ پالیسی کے باعث عوام میں فوج کے خلاف نفرت بہت بڑھ گئی ہے۔

پاکستان کی بری فوج کے سربراہ کے نام جیل میں لکھے گئے ان طویل کُھلے خطوط میں مبینہ انتخابی دھاندلی، جیل میں عمران خان سے روا رکھے گئے رویے اور انسانی حقوق کی صورتحال سمیت بہت سے امور پر بات کی گئی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران جنرل عاصم منیر سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں