وفاقی بیوروکریسی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریسی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ظہور احمد کو تبدیل کر کے سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویزن تعینات کیا گیا ہے جبکہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے محمد عثمان تنویر کا بلوچستان سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ہے۔
دریں اثناء، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پاکستان ریلویز میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر سید علی رضا، ایم پی 2 سکیل میں ڈائریکٹر، آئی ٹی، پاکستان ریلویز، ہیڈ کوارٹرز آفس، لاہور اور سید طارق رشید کو ایم پی 3 سکیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر، آئی ٹی انفراسٹرکچر، پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز آفس، لاہور مقرر کیا گیا ہے، دونوں تقرریاں 3 سال کیلئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔
مزید برآں ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل (آپریشنز) سینٹرل پنجاب سرکل، لاہور ڈاکٹر انوارالحق کھرل کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم دفتر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ دفاع ذبیح اللہ کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ دفاعی پیداوار تعینات کیا گیا ہے اور ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ دفاع مسٹر وحید کی رواں برس 3 اپریل 2025 کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، مزید برآں تقرر کے منتظر محمد سلمان سیکشن افسر نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے