’’یہ کہاں آ گئے ہم ‘‘ جاوید اختر کی آج 76 ویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تین دہائیوں سے اپنے نغموں سے موسیقی کی دنیا کو شرابور کرنے والے بھارت کےعظیم شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی آج 76 ویں سالگرہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جاوید اختر 17 جنوری 1945 کو بھارت کے شہر گوالیار میں پیدا ہوئے ا ن کے والد جاں نثار اختر بھی اردو کے ممتاز شاعر تھے ۔انھہوں نے ممتاز بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی سے شادی کی ۔ ان کا ایک بیٹا فرحان اختر اور ایک بیٹی زویا اختر ہیں ۔جاوید اختر کے رومانی نغمے آج بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں جنہیں سن کر سامعین جھوم اٹھتے ہیں۔
1981 میں ہدایت کار یش چوپڑا پنی نئی فلم ’سلسلہ‘ کیلئے نغمہ نگار کی تلاش میں تھے۔ان دنوں فلم انڈسٹری میں جاوید اختر بطور مکالمہ نگار اپنی شناخت بنا چکے تھے، یش چوپڑا نے جاوید اختر سے فلم سلسلہ کے گیت لکھنے کی پیشکش کی۔جو انہوں نے قبول کرلی،فلم "سلسلہ" میں جاوید اختر کے گیت ’’دیکھا ایک خواب تو سلسلے ہوئے‘‘ اور ’’یہ کہاں آ گئے ہم ‘‘ بے انتہا مقبول ہوئے۔فلم سلسلہ میں اپنے نغموں کی کامیابی سے حوصلہ پاکر جاوید اختر نے نغمہ نگار کے طور پر بھی کام کرنا شروع کیا۔اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔