’ جلی کٹو‘ سانڈوں سے پنجہ آزمائی ، 52 بھارتی زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے ضلع مدورائی کے علاقے النگ نگلور میں’ پونگل فیسٹیول‘ میں منعقد ہونیوالے مشہور روایتی پروگرام’ جلی کٹو‘ میں سانڈوں کو قابو کرنے والے نوجوانوں سمیت52 افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تک’جلی کٹو کے آٹھ راؤنڈ مکمل ہوچکے ، جس میں کل 719 رجسٹرڈ سانڈوں اور 600 سانڈ پالنے والوں نے شرکت کی۔ فیسٹول کے دوران ورٹی پاتھو گاؤں کے سی کنن کو 12 جنگلی سانڈوں پر قابو پانے کے لئے بہترین ’سانڈ پالک‘ کا ایوارڈ دیا گیا ، جبکہ ایم کے سنتوش کی ملکیت والے سانڈ کو ایونٹ میں بہترین سانڈکے طور پر منتخب کیا گیا۔اس میلہ میں سانڈوں کو قابو کرنے والے نوجوانوں اور شائقین سمیت 52 افراد زخمی ہوگئے۔