کورونابے لگام۔۔مزید43افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

Jan 17, 2021 | 09:39:AM

(24نیوز) کورونا کی دوسری لہر میں شدت آ گئی مزید 43 افراد وائرس کا شکار ہو کر جانیں گنوا بیٹھے۔ 2 ہزار 521 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد دس ہزار951 تک پہنچ گئی ۔ 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 191 کوروناٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مزید 2ہزار 5 سو 21 افراد کا مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 19ہزار 291 ہو گئی۔ ایکٹوکیسز کی تعداد چونتیس ہزار سات سو ایک تک پہنچ گئی ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو 2 لاکھ 34 ہزار 654 تک پہنچ چکی۔ پنجاب ایک لاکھ 49 ہزار 222، خیبرپختونخوا 63 ہزار 339، بلوچستان میں 18 ہزار 569 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد 40 ہزار 19، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 606 ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں