کراچی کے بڑے نالوں کی توسیع و تعمیر جلدمکمل ہو جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ

Jan 17, 2021 | 10:27:AM
کراچی کے بڑے نالوں کی توسیع و تعمیر جلدمکمل ہو جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  کراچی میں سب سے پہلے تین بڑے نالوں پر کام کریں گے۔ محمود آباد نالے کے بعد گجر نالے اور  پھر اورنگی نالے پرجلد کام ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور  ایم کیو ایم کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس کے دوران کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار  کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں اگلی بارشوں سے پہلے تمام بڑے نالوں کی توسیع اور تعمیر کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔