ریپ کیسز : کراچی میں 7 برسوں میں ریکارڈ اضافہ

Jan 17, 2021 | 10:30:AM

(24 نیوز)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ ریپ کیسز میں گزشتہ 7 برسوں  میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سال 2020  کے دوران شہر میں سب سے زیادہ زیادتی کے  کیسز  ہوئے ہیں۔

پولیس سرجن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے شرمناک واقعات میں پچھلے 7 سالوں  میں مجموعی طور پر 36 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2013ء سے 2020ء کے دوران کراچی میں 2 ہزار 955 خواتین اور بچیوں کے ریپ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 2019ء میں 407 زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جبکہ  2018ء میں 411، سال 2017ء میں 331، 2016ء میں  360، 2015ء میں 342 اور 2014ء میں 324 خواتین اور بچیاں زیادتی کا شکار ہوئیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2020ء میں جب قوم کرونا وائرس کی وباء  کی لپیٹ میں تھی اور لاک ڈاؤن کا سامنا بھی تھا، اس دوران مذکورہ سالوں کی نسبت سب سے زیادہ 455 زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

  

مزیدخبریں