(24نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی جس کے باعث کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آگیا۔ کل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 521 کیسز سامنے آئے ہیں۔ مزید 43 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 540 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 951 ہو گئی۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 191 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک کُل 73 لاکھ 68 ہزار 622 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 34 ہزار 701 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 2 ہزار 373 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 4 لاکھ 73 ہزار 639 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 34 ہزار 654 ہو چکی جبکہ کُل اموات 3 ہزار 775 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 49 ہزار 222 مریض سامنے آئے جبکہ کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 409 ہو گئیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 63 ہزار 339 ہو چکی ہے جبکہ اس سے کل اموات 1 ہزار 779 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 40 ہزار 19 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے جبکہ اب تک کل 456 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 569 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 190 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 606 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے باعث اب تک کل 241 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔