حکومت اپنی مدت پوری کریگی،اپوزیشن سےخطرہ نہیں، عثمان بزدار 

Jan 17, 2021 | 12:02:PM

 (24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے  ایک بیان میں عثمان بزدار نےکہا  ہے کہ عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے، بدقسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے، آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا  کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں