گھریلو جھگڑے،راولپنڈی میں بہن بھائی قتل، ماں زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں بھائی کے ہاتھوں سگے بہن بھائی قتل اور ماں زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ مندرہ کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بہن بھائیوں کو قتل اور ماں کو زخمی کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احسن زیب نے سگے بھائی اور بہن کومعمولی بات پر گولیاں مار کر قتل کیا جبکہ والدہ کو زخمی کردیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔