مودی نے پلوامہ واقعہ الیکشن میں کامیابی کیلئے خود کروایا، چوہدری سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ معروف بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی کی لیک ہونے والی گفتگو نے مودی کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی نے پلوامہ واقعہ الیکشن میں کامیابی کے لیے خود کروایا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا میں امن کے لئے خطرہ ہے لہٰذا اقوام متحدہ کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات کرنی چاہیے۔پاکستان امن جبکہ بھارت دہشت گردی کے ساتھ ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کی سامنے آنے والی واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ واقعے سے قبل ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونیوالے فیصلوں کا علم تھا۔