ملک اناڑیوں کے ہاتھوں میں ہے: سعد رفیق

Jan 17, 2021 | 14:44:PM
ملک اناڑیوں کے ہاتھوں میں ہے: سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں۔ خواجہ آصف کو جعلی کیس میں لاڈلے کی فرمائش پر گرفتار کیا گیا  وہ بہت جلد آزاد ہوں گے۔ملک کوچلانا بچوں کا کام نہیں ہے اس وقت ملک اناڑیوں کے ہاتھوں میں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے ریلوے کو سیدھا کیا انہوں نے پٹری سے اتار دیا ۔ ملک پر جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے۔ ملائیشیا میں پی آئی اے کا جہاز ضبط ہونے سے جگ ہنسائی ہوئی۔ کہا جب کوئی حد پار کرے تو معاملہ آؤٹ آف کنٹرول ہو جاتا ہے۔ عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کا عمل بند کیا جائے ۔ پی ڈی ایم اس حکومت سے عوام کی جان چھڑائے ۔ یہ قیدیں ہمیں مزید منظم کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ جمہوریت بحال کرنا ہے۔ملک کو73 کے آئین کے مطابق چلانا ہے۔