ہراسگی کیخلاف شکایات سیل قائم کر دیئے: صوبائی محتسب بلوچستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صوبائی خاتون محتسب بلوچستان صابرہ اسلام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں خواتین کی ہراسگی سے متعلق زیادہ شکایات تعلیم اور صحت کے شعبوں سے ملیں۔بلوچستان کے ہر ضلع میں ہراسگی کے خلاف شکایات سیل قائم کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے جاری کئے گئے ایک بیان میں صوبائی خاتون محتسب بلوچستان صابرہ اسلام نے کہا ہے کہ صوبے میں جائے ملازمت پر خواتین کے تحفظ کا ادارہ بھرپور کام کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2 سال میں سرکاری و نجی دفاتر سے خواتین کو ہراساں کئے جانے کی 26 شکایات ملیں جن میں سے 18 شکایات کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ ہراسگی سے متعلق کیسز میں ملزموں کو مختلف نوعیت کے جرمانے اور سزائیں دی گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کی ہراسگی کے خلاف ہماری زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ خواتین میں ہراسگی کے خلاف اعتماد اور آگہی بڑھ رہی ہے۔دفاتر میں خواتین سے غیر اخلاقی رویہ، زبردستی تعلق، مراعات کو ذاتی تعلق کہنا ہراسگی ہے۔