(24نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ عوام سمیت سب کو مل کر چلنا ہو گا۔ حالات کی بہتری کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ سابق ایم این اے میاں منیر کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ چودھری پرویز الٰہی نے میاں منیر کے بھائی میاں نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کیااور میاں منیر اور تمام اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں تمام سیاسی پارٹیوں کا حصہ لینا خوش آئند ہے۔ موسم ٹھنڈا ہونے کے باوجود اپوزیشن سیاسی موسم گرم کرنا چاہتی ہے۔پارٹی میں جمہوری عمل مکمل ہو گیا ہے۔ سب نے مل کر پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنا ہے۔