سٹیل ملز کو تباہ کرنے میں ساری حکومتیں ذمہ دارہیں، فاروق ستار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہاکہ سٹیل ملز کو تباہ کرنے میں پہلے اور اب کی ساری حکومتیں ذمہ دار ہیں، سٹیل ملز ورکرز کے ساتھ حکومت جو ظلم کر رہی ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، اس سے پہلے مزدوروں کا سر گھوم جائے اور صبر چھوڑ دیں ان ملازمین کو بحال کیا جائے۔
فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پالیسی بنانے والوں کےلئے اتنے لوگوں کو نکالنا کوئی بڑی بات نہیں لیکن اتنے بیروزگار کہاں جائینگے،حکمران چار ہزار ملازمین کی نوکریاں کھا گئے ان کے بچوں کی تعلیم چھین لی،یہ صرف ایک طبقے کے ساتھ نہیں ہر طبقے کا استحصال ہو رہا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ سٹیل مل کی ہزاروں ایکڑ زمین پر بڑے قبضہ مافیا کی نظر ہے،ملک میں تبدیلی کے نام ہر چند لوگوں کی اجارہ داری قائم کی جا رہی ہے، متحدہ کے سابق رہنما کاکہناتھا کہ کچھ عرصہ پہلے سٹیل ملز کے پاس اربوں پڑے تھے وہ کہاں گئے۔