سندھ میں کورونا سے مزید18 اموات، 922 نئے کیسز رپورٹ

Jan 17, 2021 | 17:55:PM

(24نیوز)سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 18 اموات اور922نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران10945نمونوں کی جانچ کی گئی،جن میں 922 نئے کیسز سامنے آئے ،صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد3793ہوگئی ۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ اب تک2577063 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ، ابتک235576کیسز سامنے آ ئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید691مریض صحتیاب ہو گئے جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد213624 ہوگئی۔
 وزیراعلیٰ سندھ کاکہناہے کہ اس وقت18159 مریض زیر علاج ہیں ،17190 گھروں میں ،13آئسولیشن سینٹرز میں اور 956 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،انہوں نے کہاکہ 872مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 89 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ 922 نئے کیسز میں سے721 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع جنوبی 219، ضلع شرقی 190، ضلع وسطی 141، کورنگی 84، ملیر 59 اور ضلع غربی میں سے 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،انہوں نے کہاکہ حیدرآباد 38، دادو 32،میرپور خاص 17، بدین 13،نوشہروفیروز اور خیرپور11۔11، لاڑکانہ 9، جامشورو8،کشمور6، گھوٹکی اور عمرکوٹ5۔ 5، شہید بے نظیر آباد 4، سجاول 3، قمبر2، سکھر، تھرپارکر اور ٹھٹھہ میں سے 1۔ 1 کیس رپورٹ ہوا۔

مزیدخبریں