(24 نیوز)سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دیوان شمیم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ دیوان شمیم پارٹی کے ثابت قدم اور وفادار ساتھی تھے ، گوجرانوالہ کے جیالے دیوان شمیم کے انتقال پر افسردہ ہوں، آصف زرداری نے دیوان شمیم کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاکی۔
سابق صدر آصف زرداری کا دیوان شمیم کے انتقال پر اظہار افسوس
Jan 17, 2021 | 18:04:PM