حکومت کو اڑھائی سال مگرایک اینٹ تک نہیں لگی،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی نالائقی کو چھپانے کے لئے جھوٹی تعریفیں کی جاتی ہیں۔ چینی ،آٹامیں ڈاکہ ڈالا جاتا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آج ان سے میٹرو دھکے سے بھی نہیں چل رہی ۔ اسرائیل اور ہندوستان سے پیسے لے کر کشمیر کا سودا کیا گیا ۔آٹا بجلی گیس دوائی چوری کی گئی۔پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج فارن فنڈنگ کیس میں پیش رفت کے لئے ہے ۔ہم الیکشن کمیشن سے فیصلہ لے کر ہی آئیں گے ۔ جس شہباز شریف نواز شریف پر یہ انگلیاں اٹھا رہے ہیں یہ ان کے شہر سے کچرا تک نہ اٹھا سکے ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائدین نے اپنی ایک ایک پائی کا حساب دیا، ن لیگ حکومت نے عوام کے پیسے کو استعمال کیا تو میڑو بنائی، اسپتال بن گئے۔ آج تحریک انصاف کی حکومت کو ڈھائی سال ہوگئے ایک اینٹ تک نہیں لگی۔ ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ کرپشن کے الزام لگاتے ہیں عدالتوں کو ثبوت نہیں دیتے۔