(24نیوز) راولپنڈی میں مندرہ کے علاقے کوری دولال میں حقیقی بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے ملزم احسن زیب کی نعش مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے علی الصبح گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی حسن زیب اور اور بہن اسما اورنگزیب کو قتل کر دیا تھا،ملزم کی فائرنگ سے اسکی اپنی والدہ بھی شدید زخمی ہوئی تھی، ملزم کے خلاف اسکے ماموں کی مدعیت میں قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہوتے وقت اپنی زندگی کے خاتمہ کا عندیہ دیا تھا، نعش ملنے کے مقام پر ایس ایچ او مندرہ پولیس نفری کے ہمراہ موجودہیں، فرانزک ٹیموں کو طلب کر کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور نعش کو پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کاکہنا ہے کہ پولیس تمام زاویوں پر تحقیقات اور فرانزک شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائیگا۔
نوجوان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس پرپب جی گیم کا بھوت سوار تھا، کچھ دنوں سے دن رات وہ گیم میں مصروف رہتا ،گھر والوں کے منع کرنے پررات 3 بجے گھر میں معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر اس نے اپنی بہن اور بھائی کو قتل کر کے ماں کو زخمی کیا اور فرار ہوگیا تھا آج خود بھی خودکشی کرلی۔