اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج، اسلام آبادپولیس کا سکیورٹی پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں پر اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 1800 سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،احتجاج،ریلی میں شامل ہونے والے شرکا کیلئے پارکنگ کا انتظام کنونشن سینٹر میں ہوگا ،مظاہرین اپنی کاریں، موٹرسائیکلز اور بڑی گاڑیاں کنونشن سینٹر میں پارک کریں گے۔
ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ مظاہرین کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیدل ریلی یا احتجاج میں شرکت کی اجازت دی جائیگی ،ریلی کے دوران ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کےلئے متبادل راستوں کی رہنمائی جاری کرے گی۔
پولیس کے مطابق ریلی کے منتظمین اور ضلعی انتظامیہ کے مابین طے شدہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائیگا۔