کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں ،حکمرانوں مردم شماری پرفیصلہ واپس لو،مصطفی کمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہاہے کہ اگرکراچی والوں کوپورانہیں گنا گیا تو کراچی خاموش نہیں بیٹھے گا،کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں ہے ،حکمرانوں پہلی فرصت میں یوٹرن لواورمردم شماری پرفیصلہ واپس لو،چیف جسٹس آف پاکستان جعلی مردم شماری پر از خود نوٹس لیں۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے پریس کلب کے باہر متنازع مردم شماری کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی والوں نے حکمرانوںکےخلاف فیصلہ دےدیاہے ، آج کی ریلی ٹریلر ہے ،حکمرانو ںتم نے ہمارا پانی، تعلیم چھین لی، ہم خاموش رہے، حکمرانوں نے کراچی کو کچرے کاشہر بنا دیا، ہم خاموش رہے، تم نے مہنگائی کا بم گرایا،گیس بند کی ، ہم خاموش رہے، حکمرانوں نے ایک قطرہ پانی نہیں دیا، ہم خاموش رہے۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہاکہ اگرکراچی والوں کوپورانہیں گنا گیا تو کراچی خاموش نہیں بیٹھے گا،کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں ہے ، کراچی کے عوام عمران خان کو آواز لگارہے ہیں، عمران خان آپ نے ڈھائی سال میں کچھ نہیں کیا، آپ کو ہم نے سلیکٹڈ نہیں کہا ہم آپکو وزیراعظم مانتے ہیں لیکن آپ نے کچھ اچھا نہیں کیا۔
مصطفی کمال نے کہاکہ مردم شماری متنازع تھی،3برسوں سے قانونی شکل نہیں دی گئی تھی،آپ اورکابینہ نے متنازع چیز کو مہر لگا کر جائز قرار دےدیا،آپ سے اس ملک کیلئے کوئی کام ٹھیک نہیں ہوا،حکمرانوں پہلی فرصت میں یوٹرن لواورمردم شماری پرفیصلہ واپس لو،صرف یہ مطالبہ ہے کہ مردم شماری کو متنازع رہنے دیاجائے۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہاکہ کراچی نے فیصلہ دےدیا ، کراچی اب جاگ چکا ہے ، چالیس سال سے کراچی کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے اختتام کا وقت آگیا ،کراچی کی گنتی پوری کرو، کراچی کے لوگوں کو صحیح سے گنو،ہماری جائزبات نہ مانی توخودکوگنوانے کیلئے آخری حدتک جائیں گے،پہلے مردم شماری کو متنازع قرار دو، پھر آگے بات ہوگی،انہوں نے کہاکہ کراچی کی آبادی 3کروڑسے کم نہیں،مردم شماری غلط ہوئی ،کراچی میں درست مردم شماری نہ ہوئی توخاموش نہیں رہیں گے،اس مردم شماری کوجائزمان لیاگیاتوآ ئندہ سب کوجائزمانناپڑےگا،
مصطفی کمال کاکہناتھا کہ کل حقوق نہ ملنے پر کوئی ہتھیار اٹھائے گا توپھر انہیں دہشتگرد کہا جائے گا،پھر تم آجاو¿گے کہ ہم نے دہشتگرد ماردیا،تم کل کے دہشتگرد آج بنارہے ہو،یہ جو راگ دے رہے ہیں ہم مردم شماری جلد کرادیں گے،تم نہیں کراسکتے،پاک سرزمین پارٹی مردم شماری کو منظور کرنے کے عمل کو نامنظورکرتی ہے،ان کے وزیراجلاس میں صرف اختلافی نوٹ لکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو یہ جعلی مردم شماری سوٹ کرتی ہے یہ کبھی ٹھیک نہیں کرائے گی ،اگر مردم شماری درست ہوگئی تو سندھ سے پیپلز پارٹی کی حکومت کا خاتمہ ہوجائیگا، پیپلزپارٹی کی وجہ سے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت چل رہی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ کراچی کی مردم شماری ٹھیک نہ ہو،پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو ہزاروں ارب ملے لیکن کراچی سمیت سندھ میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ،کراچی کو دنیاکا بدترین شہر بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان جعلی مردم شماری پر از خود نوٹس لیں، جب نادرہ نے ڈھائی کروڑ شناختی کارڈز جاری کئے تو آبادی ڈیڑھ کروڑ کیسے ہوگئی، یہ کیسے ہوسکتا ہے ووٹر لسٹ میں ووٹر زیادہ ہے لیکن مردم شماری میں کم ہے، یہ پاکستان کےخلاف سازش ہے، چیف جسٹس پاکستان مردم شماری کے معاملے پر سوموٹو لیں۔