دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہاہے،نورالحق قادری

Jan 17, 2021 | 20:41:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہے۔
بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں امن محبت،یگانگت اور بھائی چارے کا درس دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، ہمیں اپنے ملک کو دشمن کے شر سے بچانے کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اور آئین دیگرمذاہب کے تحفظ اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔

مزیدخبریں