اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان

Jan 17, 2021 | 21:01:PM

(24نیوز)محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرداورخشک رہے گا، صبح کے اوقات میں اسلام آباد اور گردونواح میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والے محکمے کاکہناہے کہ پنجاب میں راولپنڈی ،اٹک،جہلم، منڈی بہاؤ الدین ،گوجرانوالہ، لاہور، خوشاب، نورپورتھل میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، سرگودھا، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جوہر آباد بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے ،اس کے علاوہ جھنگ، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، میانوالی، ڈی جی خان، خانیوال،ساہیوال اور رحیم یار خان میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا، بالائی اضلاع میں شدید سرد جزوی ابر آلود رہے گا، ڈی آئی خان اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
ادھر سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر ، لاڑکانہ،شہید بینظیر آباد اور جیکب آباد میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے، اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سکردو میں منفی14،گوپس ،استور منفی 12،پاراچنار منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گلگت، ہنزہ ، بگروٹ منفی07 ، زیارت منفی06،کالام اور کوئٹہ میں منفی 04، اسلام آباد 02، لاہور 05 کراچی 09، پشاور 03 محکمہ موسمیات مظفر آباد 03مری 00، فیصل آباد 05،ملتان 03ریکارڈ کیاگیا۔

مزیدخبریں