اومنی گروپ کی جائیدادوں کے معاملے سے میرا کوئی تعلق نہیں سلیم مانڈوی والا

Jan 17, 2021 | 21:38:PM

(24 نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ اومنی گروپ کی جائیدادوں کے معاملے اور معاہدے سے میرا کوئی تعلق نہیں ، اومنی گروپ نے پرائیویٹ ٹرانزیکشن کی جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکاکہنا ہے کہ نیب کا ادارہ میرے حوالے سے غلط خبریں نہ چلائے اور غلط بیانی سے باز رہے، ترجمان نیب کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، ایسے بیانات سے نیب کی اپنی رہی سہی ساکھ کا بھی نقصان ہوگا۔
سلیم مانڈوی والا کاکہناتھا کہ نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے عدلیہ، پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کی رائے قوم کے سامنے آ چکی ہے،نیب ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے میری ساکھ متاثر نہیں کر سکتا نیب کا کردار سب کے سامنے آ چکا ہے، انہوں نے کہاکہ اعجاز ہارون میرا دوست تھا اور رہے گا دوستوں کےلئے میری جان بھی حاضر ہے ۔

مزیدخبریں