(24نیوز)پشاور بی آر ٹی ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا، بیت الخلا ء نا مکمل ، آمدن کا ذریعہ بننے والے کمرشل پلازے بھی ادھورے چھوڑ دئیے گئے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق پی ٹی آئی حکومت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی منصوبے کو شروع ہوئے 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر بیشتر بس اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے تاحال باتھ رومز تک نہیں بن سکے ۔واٹر اینڈ سینیٹریشن کا سامان نصب نہ ہونے کی وجہ سے خالی باتھ رومز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ باتھ رومز کے نام پر خالی کمرے شام ہوتے ہی نشہ کرنے والے افراد کی آماج گاہ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔منصوبہ کی آمدن میں اضافہ کے لیے تین کمرشل پلازے بھی تعمیر ہونا تھے جو ابھی تک نامکمل ہیں۔دوسری جانب ڈی جی پی ڈی اے کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹرز کے ساتھ درپیش مسائل کی وجہ سے تعمیراتی کام رکا ہوا تھا جو20 سے 25 دن میں دوبارہ شروع کر دیا جائے گا، باتھ رومز اور کمرشل پلازوں کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔
بی آر ٹی پشاور کے واش رومزنامکمل،نشئیوں کے ڈیرے
Jan 17, 2021 | 22:35:PM