(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاوکے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ آج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کے پھیلاو میں تیزی۔۔7افراد جاں بحق ۔۔4340 نئے کیسز ریکارڈ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس آج ہوگااجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم اور وزرائے صحت شریک ہوں گے۔اجلاس میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے تجاویز دی جائیں گی ۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر سماجی سرگرمیوں پر بھی غور کیا جائیگا۔ شادی کی تقاریب، ان ڈور آوٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایس او پیز کی تجاویزپر غور کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں کا دیر سے کھلنا والدین کی صحت کیلئے بھی مفید ہے۔۔نئی تحقیق
کورونا کا پھیلاو۔۔تعلیمی ادارے بندہوں گے یا نہیں؟؟
Jan 17, 2022 | 09:32:AM