پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

Jan 17, 2022 | 10:53:AM

 (24 نیوز) عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے  پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر ہتک عزت کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: دل کی دھڑکن ناپنے والا سمارٹ فیس ماسک متعارف

واضح رہے کہ سعید غنی نے حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف ہتک عزت کے دعوے دائر کر رکھے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:کورونا کا پھیلاو۔۔تعلیمی ادارے بندہوں گے یا نہیں؟؟

عدالت نے 13 فروری کو گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
 

مزیدخبریں