(مانیٹرنگ ڈیسک)کابل میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے خواتین نے طالبان کی جانب سے کالی مرچوں کا اسپرے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خواتین تعلیم اور ملازمت کے حقوق کے لیے احتجاج کررہی تھیں کہ اس دوران طالبان نے انہیں منتشر کرنے کے لیے کالی مرچوں کا سپرے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ۔۔شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بند کرنیکا مطالبہ
اے ایف پی کے مطابق کابل یونیورسٹی کے سامنے کچھ خواتین کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں انہوں نے مساوات اور انصاف کی فراہمی کے نعرے لگائے جب کہ انہوں نے خواتین کے حقوق کے بینرز بھی اٹھارکھے تھے۔اسی دوران چند گاڑیوں میں سوار طالبان جنگجو علاقے میں پہنچے اور احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کرنے کے لیے اسپرے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما پر فرد جرم عائد
دوسری جانب احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ تین گاڑیوں میں سوار طالبان جنگجوؤں نے انہیں احتجاج سے روکنے کے لیے ان پر کالی مرچوں کا اسپرے کیا۔