(24 نیوز) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ بارہویں سے پہلی جماعت تک کے طلبہ کی حاضری کو 50فیصد کردیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،فضائی آلودگی زیادہ تر مسئلہ لاہور میں ہے ۔
وزیرتعلیم پنجاب کامزیدکہنا تھا کہ اساتذ ہ کی 100فیصد ویکسی نیشن ہوچکی ہے ،اگلے 24 گھنٹے تک بچوں کے تدریسی شیڈول کا اعلان ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما پر فرد جرم عائد
دوسری جانب وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد، محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن حکام،محکمہ صحت سے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،ایڈیشنل سیکرٹری،برگیڈئیراسداور ویڈیولنک کے ذریعے تمام صوبوں سے وزراء صحت وتعلیم اور دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ۔۔شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بند کرنیکا مطالبہ
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پنجاب میں کوروناوائرس اور ویکسی نیشن کی تازہ صورتحال اور صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹرمرادراس نے پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء طالبات کی ویکسی نیشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈاکٹریاسمین راشد کا کہناتھا کہ پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 85فیصد بچوں کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 100فیصد بچوں کو جلدویکسینیٹ کردیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کوروناکی صورتحال قابومیں ہے، پنجاب کی 57فیصد آبادی کو مکمل ویکسنیٹ کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان کا احتجاج کرنیوالی خواتین پر مرچوں کا سپرے
انہوں نے کہاکہ پنجاب کی 4کروڑ60لاکھ سے زائد آبادی کو مکمل ویکسنیٹ کرچکے ہیں۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران ایک کروڑچالیس لاکھ آبادی ، لاہوراور فیصل آبادمیں 31جنوری تک ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم فیزٹو جاری رہے گی۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق کوروناکی ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے۔ اومی کرون ویرئنٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث محکمہ صحت اقدامات اٹھارہاہے۔