(24نیوز)فیصل آبادمیں گھر سے نکالنے کی رنجش پر بیٹے نے دوست کیساتھ ملکر باپ کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقےملت ٹاؤن چک نمبر198رب منیانوالہ کے رہائشی محمد اشرف نے کام کاج نہ کرنے پر چھوٹے بیٹے بلال کو گھر سے نکال دیا ،محمد اشرف دن کو مستری کا کام اور رات کو انڈے فروخت کرکے گزربسر کرتا تھا وہ گزشتہ شام انڈے فروخت کرنے کے بعد گھر کے دروازے پر پہنچا تو بلال نے اپنے دوست رمضان عرف جانی کیساتھ ملکر اپنے باپ کو پسٹل سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے بعد مقتول کے دوسرےبیٹے علی اصغر نے معاملہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج سے حقیقت سامنے آگئی۔
پولیس نے علی اصغر کے بیان پر بلال اور اس کے دوست رمضان عرف جانی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: 2 ماہ تک بیٹی کی لاش گھر میں رکھ کر والدین کیا کرتے رہے؟ دل دہلا دینے والی خبر