مہنگائی کیخلاف لانگ کی کامیابی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ کیلئے پیپلزپارٹی متحرک ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نےلانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے پارٹی تنظیموں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرے گی اور عوام کو متحرک کرنے پر بھی کام کرے گی۔ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق کمیٹی میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق چیئرمین سینٹ نئیر بخاری ،سید قائم علی شاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ انور سیف اللہ، محمد صادق عمرانی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:خطرناک وائرس کے حملے ۔۔ این سی اوسی کااجلاس۔۔ نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں