برطانیہ سے پاکستان کے مجرموں کی واپسی کیلئے  حکومت سرگرم

Jan 17, 2022 | 15:21:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی واپسی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس ،معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی واپسی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں شاہ محمودقریشی،شہزاد اکبر،شیریں مزاری سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند ہونگے یا نہیں۔۔ وزیرتعلیم نے اعلان کردیا

اجلاس میں نواز شریف سمیت ہائی پروفائل لوگوں کی واپسی کیلئے برطانیہ سے مزیدمشاورت کی جائیگی اور معاہدے میں حائل رکاوٹوں پر بات چیت کے بعد  کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی خریدنے والوں کے لئے اہم خبر

برطانیہ کے ساتھ معاہدے کو بہترین مفاد عامہ میں مکمل کیا جائے گا ۔معاہدےسےدونوں ممالک خلاف ورزی پراپنےشہریوں کوحوالےکرسکیں گے ،ایسےشہریوں کوواپس دیا جائےگا جن کے خلاف جرم ثابت ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں