150 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل 

Jan 17, 2022 | 17:41:PM
الیکشن، کمیشن ، پاکستان
کیپشن: الیکشن کمیشن آف پاکستان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نےاثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے 150 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 3 سینیٹرز، قومی اسمبلی کے 36 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے 69، سندھ کے 14، خیبر پختونخوا کے 21 ارکان اوربلوچستان اسمبلی کے 7 ارکان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے جن ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کی ہے ان میں مصدق ملک، نور الحق قادری، پرویز اشرف، فرخ حبیب ،حماد اظہر، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا اور عامر لیاقت شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی ٹیبلٹ پاکستان آ گئی۔۔قیمت کیا؟