حکومت کے خلاف بیان بازی۔۔ممبر قومی اسمبلی پھنس گئے۔۔شوکاز ملے گا

Jan 17, 2022 | 17:58:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے رکن اسمبلی نور عالم خان کی جانب سے اپنی ہی حکومت کے خلاف بیان بازی پر وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  نور عالم خان کے بیان پر پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے معاملے کا نوٹس لے لیاہے۔ پی ٹی آئی پختونخواہ کے صدر پرویز خٹک ممبر قومی اسمبلی نور عالم خان کو شو کا نوٹس جاری کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے بیان بازی پر نور عالم خان سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 150 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

مزیدخبریں