(24 نیوز)چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاہے کہ مین ہول کا ڈھکن چوری کرنے والے پر اقدام قتل کا پرچہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے بچے کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، کامران علی افضل نے افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی مین ہول کا ڈھکن غائب پایا گیا تو واسا کے ایم ڈیز اورلوکل گورنمنٹ کے چیف آفیسرز ذمہ دار ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ فرائض میں کوتاہی برتنے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کوئی بھی شخص مین ہول کے ڈھکن چوری کرتا، بیچتا یا خریدتا پایا گیا تو اس کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بارش برسانے والا نیا سسٹم آگیا ۔۔کہاں کہاں برسے گا