کورونا کیسز سامنے آنے پر مزید 5 سکول بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی داراالحکومت اسلام آباد کے اسکولز میں کورونا کیسز تیزی سے سامنے آنے لگے ،وفاق کے پانچ اسکولوں کو سیل کر دیا گیا ۔پیر کو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے باعث آئی ایم سی جی F-6/2 ,G 6/1-3 کو سیل کر دیا گیا ،آئی ایم ایس جی شکریال،ائی ایم سی جی پوسٹ گریجویٹ ایف سیون فور اور آئی ایم سی بی جی ٹین فور بھی بند کر دیئے گئے ،اسکولز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔اسوقت اسلام آباد کے مجموعی طور پر سات اسکول سیل کئے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ کورونا بڑھنے لگا۔۔ڈاکٹروں نے شادی ہال ،ریسٹورنٹس اورجلسے جلوس بند کرنے کا مطالبہ کر دیا
ادھرکراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں ایک نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں جماعت تک کی کلاسز بند کردی ہیں۔ نجی اسکول انتظامیہ کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ آن لائن کلاسز لیں گے جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طالب علموں کو گروپ کی صورت میں بلایا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق کلاسز کے2 گروپ کر کے3 دن ایک اور اگلے3 روز دوسرے گروپ کو بلایا جائے گا۔انتظامیہ نجی اسکول کے مطابق صرف 9ویں اور10ویں جماعت کے طلبہ روز اسکول آئیں گے۔نجی اسکول کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 12سال کے طالب علموں کو ویکسینیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب حیدر آباد کی ایک نجی یونیورسٹی بھی کورونا کے پیش نظر بند کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔کورونا کی ٹیبلٹ پاکستان آ گئی۔۔قیمت کیا؟