آسٹریلین لیگ چھوڑ دو۔۔کھلاڑیوں کو پی سی بی کا حکم۔۔کیا وجہ بنی۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کچھ سٹار کھلاڑی اس وقت آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں، مگر اب ان کھلاڑیوں کو لیگ کو درمیان میں چھوڑ کر فوراً وطن لوٹنا پڑے گا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کیلئے نیا فرمان جاری کیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں حصہ لے رہے اپنے سبھی قومی کھلاڑیوں کو فوراً گھر لوٹنے کو کہا ہے۔ بورڈ نے ایسا کیوں کہا؟ اس کے پیچھے وجہ پاکستان سپر لیگ ہے۔پاکستان سپر لیگ کا آغاز 27 جنوری سے ہو رہا ہے اور بورڈ چاہتا ہے کہ کھلاڑیوں کو لیگ کے 7ویں سیزن کی تیاریوں کے لئے پورا وقت مل سکے۔ اسی وجہ سے پی سی بی نے محمد حسنین، فخر زماں، حارث روف اور شاداب خان کو فوراً ملک لوٹنے کو کہا ہے۔بورڈ نے اس کی بھی تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد طے پروگرام کے مطابق، کراچی اور لاہور میں دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔ پی سی بی نے پہلے ہی ٹورنامنٹ کا پروگرام جاری کردیا ہے۔ 27 جنوری سے 7 فروری تک مقابلے کراچی کے قومی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پھر 10 فروری سے مقابلے لاہور میں کھیلے جائیں گے۔21 فروری تک لیگ میں کل 30 مقابلے کھیلے جائیں گے۔سپر لیگ کے اس سیزن کا پہلا مقابلہ کراچی کنگس اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 21 فروری تک لیگ میں کل 30 مقابلے کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے میں شکست دیدی