آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر نے کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور مختلف شعبوں پر گفتگوہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قازقستان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توقع ہے قازقستان میں جلد امن عامہ کی صورتحال بہتر ہو جائے گی، آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہاکہ افغانستان سے متعلق سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے،پاکستان امن کیلئے عالمی شراکت داروںسے تعاون کیلئے پرعزم ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق قازقستان کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم