لرزہ خیز واردات ۔۔بوڑھی خاتون کے گھر گھس کر لڑکی کی ڈیمانڈ ۔۔انکار پر کردیا بڑا ظلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان میں ضلع جالور کے سانچور علاقے میں ایک بزرگ دلت خاتون کی بربریت کے ساتھ روند کر قتل کردیا گیا۔ ملزموں نے بزرگ خاتون کے گھر میں گھس کر عیاشی کے لئے لڑکی کی ڈیمانڈ کی تھی۔ خاتون نے جب منع کیا تو ملزمین نے اسے موقع پر ہی گاڑی کے نیچےکچل کر مار ڈالا۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جالور ضلع کے سانچور علاقے میں دل کو دہلا دینے والی واردات میں دو نوجوانوں نے ایک دلت کے گھر میں جاکر عیاشی کے لئے لڑکی کا مطالبہ کیا۔ گھر کی بزرگ خاتون نے جب ان کو منع کیا تو انہوں نے اسے پک اپ گاڑی سے روند کرمار ڈالا۔ واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واردات کی اطلاع ملنےپر پولیس نے ملزموں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مرنیوالی خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے کر دیا ۔پولیس کے مطابق واردار سانچور علاقے میں نیشنل ہائی وے کے کنارے کچے جھونپڑوں کی بستی میں ہفتہ کی رات تقریباً 10 بجے پک اپ گاڑی سے آئے شراب کےنشے میں دھت دو نوجوانوں نے ایک گھر میں گھس کر بزرگ خاتون سے غیر اخلاقی کام کے لئے لڑکی کا مطالبہ کیا۔ اسی بات کو لے کر خاتون ناراض ہوگئی۔ اس پر نوجوانوں نے بزرگ خاتون کو وہیں پک اپ سے کچل کر مار ڈالا۔ملزموں نے پک اپ کو ریورس کرکے بزرگ خاتون کے اوپر چڑھا دیا۔ پک اپ کا ٹائر بزرگ کے سر پر چڑھ گیا، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ اس کے بعد دونوں ملزم وہاں سے بھاگ گئے، لیکن ان کے موبائل جائے واردات پر ہی گر گئے۔ بعد میں اہل خانہ اور گاؤں والے بزرگ خاتون کو ہسپتال لے گئے، لیکن بزرگ خاتون نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے موقع پر ملنے والےموبائل کی بنیاد پر دونوں کوان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔خاتون کے ورثا نے ملزموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس نےمرنیوالی خاتون کے پوتے کی رپورٹ پر کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین لیگ چھوڑ دو۔۔کھلاڑیوں کو پی سی بی کا حکم۔۔کیا وجہ بنی۔۔؟