مغرب کا واہیات تصور۔۔’’اوپن میرج‘‘کرنیوالی خاتون کے سوشل میڈیا پر کیوں اتنے چرچے۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی ممالک میں الگ الگ طرح کے ریلیشن شپ اور ان سے متعلق نئے تصورات سامنے آتے رہتے ہیں، جنہں دنیا کے دیگر ممالک میں نہیں اپنایا جاتا، مگر ویسٹرن ممالک میں لوگ کھلے عام ان تصورات کو اپنا لیتے ہیں۔ آپ نےبھی پارٹنر یا اوپن میرج جیسے تصورات کے بارے میں سنا ہوگا۔ اورحال ہی میں امریکا کی ایک خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اوپن میرج میں رہتی ہے اور اس نے اپنے خاوند کو دوسری خواتین سے تعلقات رکھنے کی اجازت دی رکھی ہے اور وہ خود شوہر کو گرل فرینڈز بنانے میں مدد کرتی ہے۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق شوشل میڈیا پر ’’کلکبیٹ‘‘ کے نام سے اکاؤنٹ کھولنے والی مشہور خاتون کا ان دنون کافی چرچا ہے۔ وہ اس لئے کہ خاتون نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اوپن میرج میں رہتی ہیں۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جوڑے کی شادی کو 12 سال ہوچکے ہیں مگر انکی شادی میں ابھی بھی دلچسپی بنی ہے کیونکہ وہ اپنے ریلیشن شپ میں دیگر خواتین کو بھی شامل کرتی ہیں۔خاتون نے کہا کہ اس کے شوہر کی کئی اور گرل فرینڈزبھی ہیں، ساتھ ہی وہ خود بھی اس کے لئے نئی نئی گرل فرینڈز بنانے میں مددکرتی ہے۔ یہی نہیں، خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر اور دیگر خاتون کے ریلیشن شپ سے انہیں ایک بچہ بھی ہوا تھا، مگر اسے اس بات سے ذرا بھی اعتراض نہیں ہے۔ ٹک ٹاک سمیت ٹویٹر اور انسٹا گرام پر خاتون کو ہزاروں لوگ فالو کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر اکثر اپنے ساتھ نئی نئی لڑکیوں کو گھر پر لاتا ہے اور وہ خوشی سے ان کا استقبال کرتی ہیں۔ ساتھ ہی وہ ان کے لئے کھانا بھی بناتی ہیں۔سوشل میڈیا پر جہاں بہت سے لوگ ایسی لائف سٹائل کے لئے حیران ہوتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں۔ وہیں اس جوڑے کو لوگ کافی ٹرول بھی کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں ایک عورت نے خاتون سے کہا کہ اسے امید ہے کہ اسے کبھی سچا پیار ہو کیونکہ اگر اسے شوہر سے سچا پیار ہوتا تو وہ کبھی بھی اسے کسی دوسری عورت کے ساتھ بانٹنے کے لئے تیار نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: لرزہ خیز واردات ۔۔بوڑھی خاتون کے گھر گھس کر لڑکی کی ڈیمانڈ ۔۔انکار پر کردیا بڑا ظلم