دل کی دھڑکن اور ٹینشن سے آگاہ کرنے والا نیا فیس ماسک متعارف

Jan 17, 2022 | 20:44:PM
ماسک۔فیس۔دھڑکن۔دل۔سنسر۔سانس
کیپشن: فیس ماسک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا اسمارٹ فیس ماسک تیار کیا ہے جو کئی طرح کا طبی ڈیٹا کو ٹریک کرسکے گا۔
کووڈ سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اب فیس ماسک دیگر پہلوﺅں سے بھی زیادہ حفاظت فراہم کرسکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بٹ نامی اس این 95 ماسک کے اندر ایک سنسر نصب ہے جو متعدد طرح کا طبی ڈیٹا محسوس کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔مغرب کا واہیات تصور۔۔’’اوپن میرج‘‘کرنیوالی خاتون کے سوشل میڈیا پر کیوں اتنے چرچے۔۔؟
یہ سنسر سر کی حرکت کے ساتھ خون پمپ ہونے سے دل کی دھڑکن کی جانچ تک کی پڑتال کرتا ہے  جبکہ ماسک سے سانس لیک ہونے یا ناقص فٹنگ سے بھی آگاہ کرتا ہے۔اس طرح یہ سنسر متعدد عوارض کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔دل اور سانس کے ڈیٹا سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ تناﺅ کے شکار تو نہیں اور کام میں وقفے کی ضرورت ہے۔مگر اس ماسک میں موجود سنسر کو چارج نہیں کیا جاسکتا۔حالانکہ پروٹوٹائپ ماڈل میں بیٹری موجود ہے مگر سنسر سانس کی طاقت، حرارت، حرکت اور سورج سے ماسک کی زندگی کو 11 دن تک بڑھا سکتا ہے۔محققین بتدریج اس ماسک کو بیٹری فری بنانا چاہتے ہیں۔ابھی یہ ماسک کلینکل ٹرائلز اور دیگر ٹیسٹوں سے گزرنے کے بعد حقیقی دنیا میں استعمال کے لئے تیار ہوگا۔محققین کی جانب سے پراجیکٹ کوڈ اور ہارڈویئر کو عوام کے لئے جاری کردیا ہے تاکہ دیگر افراد بھی اسے تیار کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ جعلی خواجہ سرا ؤں کی شناخت اور ان کے سدباب کے لئے تجاویز طلب