وزیر اعظم کا ہری پورمیں خطاب۔۔پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Jan 17, 2022 | 21:48:PM

 (24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ہری پور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
واضح رہے کہ ضمنی مالیاتی بل کی منظوری کے موقع پر ہونیوالے تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پرویز خٹک اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا ۔تاہم بعد ازاں وزیر اعظم اور پرویز خٹک کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے بعد پرویز خٹک نے نوک جھوک کی تردید کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔پارلیمانی اجلاس۔۔ وزیر اعظم اور وزیر دفاع میں تلخ کلامی۔۔ عمران خان نے اپوزیشن کو حکومت دینے کی دھمکی دیدی
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میں وزیراعلیٰ کے پی کی حیثیت سے پرویزخٹک نے 2013 میں صحت کارڈ کا اجرا کیا جو کم وسائل کے باوجود ایک بہت بڑا کارنامہ تھا، ہمارے جیسے ملک میں جہاں معیشت مشکلات کا شکار ہے وہاں صحت کارڈ کا اجرا انتہائی منفرد ہے اور یہ قدم کے پی حکومت نے اٹھا یاجو کہ بہت بڑا کام ہے۔وزیراعظم عمران نے کہاکہ پرویز خٹک نے بطور وزیراعلیٰ زبردست کام کئے، ہماری حکومت میں کے پی پہلا صوبہ تھا جہاں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں، ہماری حکومت سے پہلے ملک میں صرف درخت کاٹے جاتے تھے لگائے نہیں جاتے تھے۔ ہماری حکومت نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے زبردست کام کیا جس کے اثرات ہم آج دیکھ رہے ہیں، ہماری حکومت نے اداروں میں اصلاحات کرکے ان کو مضبوط کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان ، وزیر دفاع پرویزخٹک، صوبائی وزیرعاطف خان اور سائنس دان ڈاکٹر عطاالرحمن سمیت دیگر کو بھی خراج تحسین بھی پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔پرویز خٹک قدم بڑھاﺅ۔۔ ہم تمھارے ساتھ ہیں۔۔اپوزیشن کے عمران خان کے سامنے وزیر دفاع کے حق میں نعرے

مزیدخبریں