دلہن چند گھنٹے کی۔۔غسل خانے میں بے ہوش۔۔۔پراسرار موت کیسے ہوئی۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک مصر میں چند روز قبل شادی کے چند گھنٹے بعد فوت ہونے والی نوجوان خاتون "ہاجر عصام" کی موت نے عوام میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑا دی۔شہر الجیزہ میں استغاثہ نے ہاجر کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کر دیا۔
العریبہ ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق ابتدائی معائنے میں خاتون کے جسم پر تشدد کی کوئی علامت نظر نہیں آئی۔ استغاثہ نے پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد میت کو دفنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی سیکیورٹی اداروں سے اس واقعے کے متعلق تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ کے سامنے دیئے گئے بیان میں ہاجر کے شوہر اسلام حسن نے بتایا کہ اس کی بیوی غسل خانے میں گئی تھی۔ تاخیر ہونے پر جب اسلام نے دروازہ کھولا تو دیکھا کہ ہاجر زمین پر بے ہوش پڑی ہوئی ہے۔ بعد ازاں ہسپتال منتقل کیے جانے پر ہاجر وہاں دم توڑ گئی۔
اسلام حسن کے مطابق اس کی بیوی شادی پر بہت خوش تھی۔ یہاں تک کہ ہاجر کی غم سے نڈھال ایک سہیلی نے فون پر اسلام کو بتایا کہ غالبا ہاجر شادی کی خوشی برداشت نہ کر سکی اور دنیا سے چل بسی۔اسلام حسن کئی برس سے دبئی میں بطور انجینئر ملازمت کر رہا ہے۔ ہاجر کے ساتھ اس کی منگنی 5 برس قبل ہوئی تھی۔
واضح رہےکہ اس سے قبل الھرم ہسپتال کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ہاجر کو گلا گھونٹ کر موت کی نیند سلایا گیا ہے۔ تاہم اس کے شوہر اسلام نے اس بات کو خارج از امکان قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا۔۔10ویں اور 12ویں کے امتحانات دو ٹرم میں لینے کا فیصلہ