بڑی خبر: اہم شخصیت عہدے سے فارغ

Jan 17, 2023 | 09:13:AM

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے نگران کمیٹیوں کے خلاف سندھ حکومت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی پر ججوں کو شہری کمیٹیوں کو سبراہی سے ہٹا دیا۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے شہری کمیٹیاں اپنا کام قانون کے مطابق جاری رکھیں گی، سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی درخواستیں جزوی منظور کرلی ہیں۔

عدالت نے بحالی اور نگرانی کےلئے شہری کمیٹیوں میں خواتین کو شامل ک رنے، پی ڈی ایم اے کو ریلیف آپریشنز کی ہر دو ہفتوں بعد سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے سول ججوں کو شہری کمیٹیوں کا سبراہ تعینات کر دیا تھا۔ سندھ حکومت نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں