(ویب ڈیسک) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
فردوس شمیم نقوی نے یو سی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں کھول کر دکھائی تھیں۔ فردوس شمیم نقوی کا اعتراض تھا کہ یہ سیلیں توڑے بغیر کھولی جا سکتی ہیں، فردوس شمیم نقوی کی بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لیا اور اب ان کے خلاف خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی پریزائیڈنگ افسر کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں کی گئی۔