موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں

موسمیاتی تبدیلیاں دنیا کے مختلف ممالک میں تباہ کن اثرات دکھانے لگیں۔ موسموں میں شدت آنےسے حیران کن تبدیلیاں، کہیں جھیلیں جم گئیں تو کہیں لوگ برفباری کا انتظار کرتے رہ گئے

Jan 17, 2023 | 12:22:PM

(24 نیوز)موسمیاتی تبدیلیاں دنیا کے مختلف ممالک میں تباہ کن اثرات دکھانے لگیں۔ موسموں میں شدت آنےسے حیران کن تبدیلیاں، کہیں جھیلیں جم گئیں تو کہیں لوگ برفباری کا انتظار کرتے رہ گئے۔


کرہ عرض سےجنگلات کا بے دریغ کٹاؤ اور بڑھتی ماحولیاتی آلودگی، موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں۔ مختلف ممالک کے موسموں میں شدت آنےسے حیران کن تبدیلیاں رو نما ہونے لگیں۔

ضرور پڑھیں :پاکستان 2040 تک پانی کی قلت سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہو جائے گا
یورپ میں2022 دوسرا گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا۔ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معتدل رہا۔ کئی برفانی علاقوں لوگ برفباری کا انتظارے کرتے رہ گئے۔برفباری نہ ہونے پرجرمنی کےمعروف اسکی ریزورٹ میں سالانہ فیسٹیول منسوخ کردیا گیا۔اسکی ریزورٹ کی انیس سو انسٹھ اور2023کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔


اسکینگ کے شوقین افراد جہاں کبھی دور دراز سے آکر کھیلوں میں حصہ لیتے اور مقابلے دیکھتے وہ جگہ آج ویران پڑی ہے۔ادھرکرغزستان میں واقع گرم پانی کی جھیل شدید ٹھنڈ کے باعث جم گئی۔مقامی افراد کے مطابق انہوں نے جھیل کے منجمد ہونے کا نظارہ پہلی بار دیکھا ہے، اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا۔


عالمی ماہرین موسمیات نے ان تبدیلوں کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ہے۔ کرہ ارض پر ہونے والی ان موسمیاتی تبدیلوں سے کئی خطوں میں انسانی وجود کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

ادھر پاکستان  بھر میں سردی کی شدید لہر نے شہریوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے،بالائی پہاڑوں پربرفباری کے بعد ہر طرف سفیدی ہی سفیدی ہے،دیر میں برفباری کے باعث راستے بند ہیں،انتظامیہ برف ہٹا کر راستے کھولنے میں مصروف ہیں ۔برفباری کے بعد کالام میں درجہ حرارت منفی پندرہ تک گرگیا۔استورمنفی دس،اسکردو،قلات ،زیارت میں منفی نوریکارڈ۔محکمہ موسمیات کی موسم سرداورخشک رہنےکی پیش گوئی کردی۔

مزیدخبریں