ویمنز انڈین پریمیئر لیگ: میڈیا رائٹس 951 کروڑ میں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ویمنز آئی پی ایل کیلئے بھارتی بورڈ نے میڈیا رائٹس 951 کروڑ میں دیدیے۔
ویمنز آئی پی ایل کے میڈیا رائٹس وایاکوم 18 نے جیت لیے، مذکورہ کمپنی ہر میچ کے لیے 7.09 بھارتی کروڑ ادا کرنے کی پابند ہوگی، معاہدہ پانچ برس کیلئے طے ہوا ہے اور یہ 2027ء تک قابل عمل رہے گا، کمپنی مجموعی طور پر 951 بھارتی کروڑ ادا کرے گی۔
Congratulations @viacom18 for winning the Women’s @IPL media rights. Thank you for your faith in @BCCI and @BCCIWomen. Viacom has committed INR 951 crores which means per match value of INR 7.09 crores for next 5 years (2023-27). This is massive for Women’s Cricket ????????????
— Jay Shah (@JayShah) January 16, 2023
بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اس کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ اس معاہدے سے عالمی ویمن کرکٹ میں انقلاب برپا ہوگا۔ پانچ ٹیموں کے فاتح فرنچائز کا اعلان 25 جنوری کو متوقع ہے۔ ایونٹ 5 سے 23 مارچ تک ہوگا۔
???? Viacom18 has acquired global WIPL media rights for the next 5️⃣ seasons
— SportsPro (@SportsPro) January 16, 2023
???? Deal worth US$116.5m
???? Viacom19 reportedly beat Disney Star
???? Indian broadcaster already owns digital IPL rights#SportsBiz #WIPL #IPL
دوسری جانب متھالی راج نے ویمنز آئی پی ایل کیلئے ریٹائرمنٹ ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا، انھوں نے بھارت کیخلاف آخری ٹی 20 انٹرنیشنل 2019ء میں کھیلا تھا، 37.52 کی اوسط سے بھارت کی جانب سے 89 ٹی 20 میچز میں 2364 رنز نام کرنے والی سابق کپتان ویمنز آئی پی ایل میں شریک ہوں گی جو ممکنہ طور پر مارچ میں ہوگی، شریک پانچ ٹیموں کے نام جنوری کے اواخرتک سامنے آجائیں گے۔